ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے 4 افراد کوسزائے موت

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
سزا پانے والے افراد کو ایرانی انقلابی گارڈز نے گرفتار کیا تھا:فوٹو:فائل

سزا پانے والے افراد کو ایرانی انقلابی گارڈز نے گرفتار کیا تھا:فوٹو:فائل

تہران: ایران میں  اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 4 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی عدلیہ کی جانب سے چاروں افراد کو سزائے موت دینے کی  تصدیق کردی گئی۔  ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاروں پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرنےکاالزام تھا۔

ایران کی سرکاری خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے چاروں افراد کو پاسداران انقلاب گارڈز نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار افراد کا مجرمانہ ریکارڈ موجود تھا اور وہ ماضی میں ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے میں ملوث تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔