- اپنی بیٹی کو شاہین کے نکاح میں دیا دونوں کو مبارک ہو،شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
کراچی؛ ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ دودھ فروش جاں بحق

مقتول خرم 3 بچوں کا باپ اور پانچ وقت کا نمازی تھا، پڑوسی ۰فوٹو فائل)
کراچی: محمود آباد کے علاقے اعظم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دودھ کی دکان کے مالک کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔
مقتول دودھ فروش 3 بچوں کا باپ تھا ۔ محمودآباد پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ واردات میں ملوث ملزمان کم عمر اور افغان باشندے لگتے ہیں ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقدس مسجد سیکٹر 10 اعظم ٹاؤن میں دودھ کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے موٹرسائیکل پر جناح اسپتال لایا گیا، تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت 35 سالہ خرم ولد اشرف کے نام سے کی گئی۔
مقتول کے پڑوسی نے بتایا کہ خرم 3 بچوں کا باپ اور اختر کالونی ہی کا رہائشی تھا جب کہ اس کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا ۔واقعے کے وقت 2 ڈاکو دکان پر لوٹ مار کرنے آئے تھے اور رقم چھیننے کے دوران خرم نے مزاحمت کی تو گولی مردی اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔مقتول پانچ وقت کا نمازی اور اس کا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا بھی نہیں تھا۔
پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول حاصل کر لیے جب کہ دکان کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی ہیں، جن کے مطابق ملزمان کو واردات کے لیے پیدل آتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا ہے۔ملزمان کم عمر اور افغان لگتے ہیں۔ شبہہ ہے کہ ملزمان اسی علاقے کے ہیں۔
ملزمان نے پہلے دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی پھر فرار ہونے کے لیے شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی ، اس دوران فائرنگ بھی کی، تاہم موٹرسائیکل سوار شہری ملزمان سے بچ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ واردات کے بعد موٹرسائیکل نہ ملنے پر ملزمان تنگ و تاریک گلیوں سے فرار ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کے چہرے واضح نظر نظر آ رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔