بن بلائے شادی کا کھانا کھانے پر طالبعلم کو برتن دھونے پڑ گئے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
ایم بی اے کا طالبعلم ہوسٹل میں رہائش پذیرہے:فوٹو:فائل

ایم بی اے کا طالبعلم ہوسٹل میں رہائش پذیرہے:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت میں بن بلائے شادی کا مہمان بن کر کھانا کھانے والے طالب علم کو بطور سزا برتن دھونا پڑ گئے۔

بھارتی ریاست  مدھیہ پردیش میں ایم بی اے کا  طالب علم  بن بلایا مہمان بن کرکھانا کھانے ایک شادی میں پہنچ گیا۔ شادی کی تقریب کے منتظمین کو جب پتا چلا کہ وہ نہ دلہن اور نہ دلہا والوں کا مہمان ہے بلکہ کوئی اجنبی ہے تو انہوں نے بطور سزا طالب علم سے برتن دھلوائے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالب علم کو برتن دھوتے اور ویڈیو بنانے والے کو سوال جواب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص کے سوال پر طالب علم نے بتایا کہ وہ مقامی تعلیمی ادارے کے ہوسٹل میں مقیم ہے۔ برتن دھونے سے متعلق طالب علم کا کہنا تھا کہ کھانا کھایا ہے تو برتن تو دھونے پڑیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے طالب علم کو کھانے کھانے پر سزا دینے کیخلاف غصے کا اظہارکیا اور اسے انسانیت سے گری ہوئی حرکت قرار دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔