- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
ٹی 20 لیگز کی بہتات پر خدشات ظاہر ہونے لگے
شیڈول شدیدمتاثر ہوسکتا ہے، پلیئرز پر ایونٹس کے انتخاب کا دبائو بڑھ گیا، چیپل۔ فوٹو: فائل
کراچی: ٹی 20 لیگز کی بہتات پر پھر خدشات ظاہر کیے جانے لگے۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان ایان چیپل کا خیال ہے کہ ڈومیسٹک ایونٹس کی یلغار سے مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کا شیڈول شدید متاثر ہوسکتا ہے، انھوں نے اپنے کالم میں کہا کہ کھیل کے منتظمین اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے درمیان صحت مند شراکت کی عدم موجودگی بھی مسائل پیدا کرسکتی ہے۔
آسٹریلیا کے ایک اور سابق کپتان اسٹیو وا نے حال ہی میں کرکٹ کے ٹوٹے شیڈول کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اس کھیل پر”تقریباً حد سے زیادہ” ہو چکے ہیں اور دلچسپی کی سطح کم ہورہی ہے۔
چیپل کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے پورے ڈھانچے، خاص طور پر شیڈول کو، کھیل کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مکمل لیکن مثبت تحقیق کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں اور منتظمین کے درمیان شراکت کی کمی کا ایک واضح معاملہ بھی ہے، یقیناً ایسا نہیں ہونا چاہیے، یہ فی الحال منتظمین کا معاملہ ہے کہ وہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے رائے کے بغیر پروگرام کا فیصلہ کریں، ٹی 20 لیگز کے پھیلاؤ کے درمیان اب کھلاڑیوں کو ایونٹ کے چناؤ میں مشکل کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لیگز کو اسٹار پاور سے محروم کرنا اور طویل مدت میں مالی طور پر قابل عمل رہنے کی ان کی صلاحیت کو متاثر کرنا، ٹی 20 لیگز کا شیڈول بھی ایک دوسرے سے متصادم دکھائی دے رہا ہے، اسٹار پلیئرز آئی پی ایل کلبز کوتوسیع دینے کے ساتھ طویل المدتی معاہدے بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان تضادات کا مطلب یہ ہے کہ مارکیٹ کے قابل کرکٹرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد پیدا کرنے کا ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہوگا، موجودہ ماحول میں کچھ لیگ دستیاب اسٹار کھلاڑیوں کی محدود تعداد پر دستخط نہیں کرپائیں گی اور اس سے مالی طور پر قابل عمل رہنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
چیپل کے مطابق ان مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں چیپل نے اپنے سابقہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روایتی کھیل ان ممالک تک محدود رہنا چاہیے، جہاں فرسٹ کلاس ٹیموں کے اسٹرکچر مضبوط ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔