کتے کے بھونکنے پر جھگڑا، بھائی نے بھائی اور بھابی کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 پشاور: صوابی کے ضلع ٹوپی میں کتے کے بھونکنے پر جھگڑے کے دوران بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کا کتا بھونکنے پر دونوں بھائیوں میں تکرار ہوئی، ملزم بھائی نے کتے کے بھونکنے سے نیند نہ آنے پر بھائی سے تکرار کی۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔