نواز شریف کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی،شیخ رشید:فوٹو:فائل

حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہ  سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں۔ حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بھی بلا لیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے۔ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دے گی۔ حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔