- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
جیل میں قید دہشت گرد کی فائر بریگیڈ ملازمین کو فون پر دھمکیوں کا انکشاف

گرفتارملزم بلال ظفر فاروقی مبینہ طور پر مختلف نمبروں سے فائربریگیڈ ملازمین کو دھمکیاں دے رہا ہے (فوٹو فائل)
کراچی: سینٹرل جیل میں قید دہشت گرد کی جانب سے سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
فائربریگیڈ ملازمین سمیت 6 سرکاری ملازمین کے قتل میں ملوث بلال ظفر فاروقی سے تحفظ کے لیے فائر بریگیڈ ملازمین نے حکام کو درخواستیں ارسال کردیں۔ملزم بلال فاروقی نہ صرف موبائل فون بلکہ لینڈ لائن نمبرز پربھی کال کر کے ملازمین کودھمکیاں دے رہا ہے۔ اس سے قبل بھی ملزم نے گواہوں کو دھمکیاں دے کرخاموش کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فائر بریگیڈ اسٹیشن میں فائرنگ سے 3 ملازمین کا قاتل سابق پولیس اہلکار گرفتار
کورنگی فائر اسٹیشن حملے کے الزام میں گرفتارملزم بلال ظفر فاروقی مبینہ طور پر مختلف نمبروں سے فائربریگیڈ ملازمین کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ ملزم بلال ظفر فارقی پر فائر بریگیڈ کے 6 ملازمین کے قتل کا الزام ہے۔محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران نےتحفظ کے حوالے سے درخواستیں رینجرز، پولیس اور سندھ ہائی کورٹ کوارسال کر دی ہیں۔
درخواستوں کے متن کے مطابق ملزم بلال ظفر فاروقی فائر بریگیڈ ملازمین کے ذاتی نمبروں کے علاوہ فائر اسٹیشنز کے سرکاری نمبروں پر کال کر کے بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔ملزم کی دھمکیوں کے باعث فائرمین اوراسٹیشن انچارجز خوف میں مبتلا ہیں۔ملزم کا دھمکیوں میں کہنا ہے کہ ایک بار باہر آنے دو، تم سب کا نمبر بھی لگ چکا ہے۔کسی نے میرے خلاف ہونے کی کوشش کی تو اسے بھی اوپر روانہ کر دوں گا۔
دریں اثنا رابطہ کرنے پر چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد نے بتایا کہ فائربریگیڈ ملازمین کو دھمکیاں دینےسے متعلق قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واقعے کے خلاف بلوچ کالونی تھانے میں درخواست دے رہے ہیں۔ منظور کالونی فائر اسٹیشن پر 2 بار فون کالز آئی ہیں اور 2 مختلف آپریٹرزنے ریسو کی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: والد کے قتل پر تین فائر بریگیڈ ملازمین کو ہلاک کیا، ملزم
انہوں نے بتایا کہ منظور کالونی فائراسٹیشن کے انچارج نے انہیں خط لکھا ہے، جس پر متعلقہ تھانے کو درخواست لکھ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ ملزم بلال فاروقی اوراس کے ساتھیوں نے یکم اکتوبر کو کورنگی بلال کالونی فائر اسٹیشن میں حملہ کر کے 2 سرکاری ملازمین کو قتل کیا تھا جب کہ تیسرا شدید زخمی ملازم بھی بعد میں چل بسا تھا۔ ملزم ظفر فاروقی اس سے قبل بھی فائر بریگیڈ کے 3 ملازمین کے قتل کے الزام میں جیل کاٹ چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔