ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 کوئٹہ: پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین نے کوئٹہ میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ ریلوے ریٹائرڈ ملازمین ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن پر کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زندگی کے 60 سال ریلوے کو دینے کے بعد بھی پینشن بروقت نہیں جبکہ مہنگائی میں کم پینشن اور وہ بھی بروقت نہ ملنے سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت پینشن کی ادائیگی مقررہ تاریخ پر یقینی بنائے، ریلوے ملازمین کو جی پی فنڈ اور انشورنس کی ادائیگی کی جائے۔ اسسٹنٹ پیکج میرج گرانٹ اور فیرویل گرانٹ ادا کی جائیں۔

ریلوے سے ریٹائرڈ ہونے والے احتجاجی مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔