- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
جنوبی افریقا میں چرچ جانے والا قافلہ سیلاب میں بہہ گیا؛ 14 افراد ہلاک

جنوبی افریقا، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والوں میں 4 اب بھی لاپتہ ہیں، فوٹو: ٹوئٹر
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے چرچ جانے والا ایک قافلہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس میں 14 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 4 لاپتہ ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں کرسمس کی تیاریوں اور ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے مقامی چرچ جانے والا 30 افراد پر مشتمل قافلہ دریا میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
حالیہ دنوں میں جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ چرچ جانے والے قافلے میں شامل کچھ لوگ دریا کے پتھروں پر کھڑے تھے اور کچھ آرام کر رہے تھے کہ دریا میں طغیانی میں آ گئی۔
اچانک آنے والے سیلابی ریلہ اتنا تیز رفتار تھا کہ وہاں موجود لوگوں کو بھاگنے کا موقع نہ مل سکا اور 30 افراد ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔ 12 افراد کو نکال لیا گیا۔
سیلابی ریلے سے بحفاظت نکالے جانے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 5 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تیز رفتار سیلابی ریلا ان افراد کو دور تک بہا کے گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔