برطانوی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں تبدیل، جنوری میں پاکستان سے روانگی کا امکان

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
پچھلے تین سال ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے سودمند رہے، برطانوی ہائی کمشنر:فوٹو:فائل

پچھلے تین سال ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے سودمند رہے، برطانوی ہائی کمشنر:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو سینئر سفارتی عہدے پرتعینات کردیا گیا اورجنوری میں ان کی وطن واپسی کا امکان ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں ڈائریکٹر جنرل جیو پولیٹیکل پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ توقع ہے کہ کرسچن ٹرنر جنوری 2023 کے وسط تک لندن میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

کرسچن ٹرنر دسمبر 2019 سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ  پچھلے تین سال پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر میری زندگی کے سب سے سودمند رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔