- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر میں تکرار

وزیراعظم آزاد کشمیر کے احتجاج کرنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انہیں بعد میں بات کرنے کا کہا (فوٹو فائل)
منگلا: وزیراعظم شہباز شریف کی منگلا میں تقریر کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ تکرار ہوگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف منگلا میں ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرخطاب کررہے تھے کہ کوہستان میں بجلی منصوبے کا اعلان کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ تکرار ہو گئی۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کی تقریر کے دوران بولنے کی کوشش کی، جس پر شہباز شریف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں، بعد میں بات کریں گے، تاہم وزیراعظم آزاد کشمیر خاموش نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کے درآمد کنندہ کارٹلز کو شٹ اپ کال دینے کا وقت آگیا، وزیراعظم
دونوں وزرائے اعظم کے مابین تکرار کی ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے منع کرنے کے باوجودوزیراعظم آزاد کشمیر خاموش نہ ہوئے اور انہوں نے احتجاجاً اپنی بات جاری رکھنے کی کوشش کی، جس پر شہباز شریف نے انہیں دوبارہ کہا کہ ’’بات کریں گے آپ سے‘‘۔
شہباز شریف نے اپنی تقریر دوبارہ شروع کی تو وزیراعظم آزاد کشمیر پھر بول پڑے، جس پر شہباز شریف نے انہیں کہا کہ ’’پلیز، میری بات سنیں، آزاد کشمیر کے لیے ، آپ سے بات کریں گے، وزیراعظم صاحب، آپ بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے‘‘۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران نام لیے بغیر پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے، نعروں سے اور دھرنوں سے نہیں ہوتی، اور خرابی سے نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکا م پیدا نہیں ہوگا، ترقی اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکتی۔ اس لیے نعرے نہ لگائیں بلکہ اپنے عمل سے قوم پر اپنی کارکردگی ثابت کریں ‘‘۔
امپورٹڈ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ منگلا ڈیم پر تقریر کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا احتجاج
وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جب آزاد کشمیر کے لیے کسی منصوبہ کا اعلان نہیں کیا گیا تو وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اپنی نشست سے احتجاجاً کھڑے ہو گئے
1/2 pic.twitter.com/cRXQuwrSLU— Shafak Zahra (@SyedashafakPTI) December 5, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لیے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ اپنے اختلافات سے بالاتر ہوکر، اپنی ذاتی پسند، ناپسند سے بلند ہوکر ہمیں پاکستان کی خدمت کرنی ہوگی، کیوں کہ یہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں اور کشکول توڑ سکتے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا نام لے کر کوہستان کے لیے بجلی منصوبے کا اعلان کرنا چاہا تو وزیراعظم آزاد کشمیر نے احتجاجاً کھڑے ہو کر بولنے کی کوشش کی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ٹوکتے ہوئے خاموش رہنے، بعد میں بات کرنے اور بیٹھ جانے کا کہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔