شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سپاہی 25 سالہ ناصر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔