آصف زرداری کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی. 

فراہم کردہ مختصر تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے جنرل سیکریٹری وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش ملاقات میں موجود تھے اور ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری پاکستانی سیاست میں واضح دار اور دوراندیش شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست اور پنجاب میں سیاسی حکمت عملی دونوں جماعتوں کے اتفاق رائے سے آگے بڑھے گی، مجھ سمیت تمام سیاستدانوں کی اس وقت پاکستان کا مفاد اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر زرداری اور ہماری مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔