لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: مانگا منڈی کے قریب  پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔  

شامکے بھٹیاں کے مقام پر ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے،ڈاکوؤں نے اے ایس آئی محمد عاصم اور کانسٹیبل محمد شاہد کو دیکھ کر  فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد عاصم موقع پر شہید ہو گیا۔

کانسٹیبل محمد شاہد کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ پا گیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔