- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
انگلش ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ؛ وزیراعظم کی پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں کامیابی پر انگلینڈ کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 17 سال بعد دورہ پاکستان پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انگلش ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے آج (پیر) رات اسلام آباد میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ سترہ سال بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئی ہے، بد قسمتی سے آخری دورہ 2005 میں ہوا تھا جب پاکستان کو شدید انتہا پسندی اور دہشت گرد حملوں کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کے شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ ٹیم اہم عناصر میں سے ایک ہے۔وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ کی حمایت کرنے پر برطانوی ہائی کمشنر اور برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرانے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکبا د دی۔ وزیراعظم نے ا س موقع پر اوول کے ہیرو فضل محمود اور لٹل ماسٹر کے نام سے معروف حنیف محمد سمیت پاکستانی کرکٹ لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔