نادرا نے آئی ایس او 27001 سرٹیفکیشن حاصل کرلی

اسٹاف رپورٹر  منگل 6 دسمبر 2022
تیسرے فریق کی جانب سے سرٹیفکیشن اس بات کی تصدیق ہے کہ نادرا بین الاقوامی معیارات کے مطابق کام کر رہا ہے۔ فوٹو : فائل

تیسرے فریق کی جانب سے سرٹیفکیشن اس بات کی تصدیق ہے کہ نادرا بین الاقوامی معیارات کے مطابق کام کر رہا ہے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: نادرا کاانفارمیشن سیکیورٹی نظام بین الاقوامی سیکیورٹی کے بہترین معیارکے عین مطابق قرار، نادرا نے آئی ایس او27001 سرٹیفکیشن حاصل کرلی۔

ترجمان نادرا کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بہترین فریم ورک اور انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹمز کے اعلیٰ ترین معیارات کے نفاذ اور عمل درآمد کی بدولت آئی ایس او 27001 بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بہترین طریقوں کا فریم ورک ہے۔

نادرا اب آئی ڈی کارڈ پرنٹنگ، نیٹ ورکس اینڈ کمیونیکیشنز، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن سیکیورٹی کے شعبوں میں آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہے، اس نے اب انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹمز (ISMS) کے لیے تصدیق کی ہے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او 27001 سرٹیفیکیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ نادرا کا انفارمیشن سیکیورٹی نظام، سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق ہے جن کا باقاعدگی کے ساتھ آڈٹ کیا جاتا ہے اور تمام تر ڈیٹا کے تحفظ اور سکیورٹی کے انتظامات میں بہتری کا عمل مسلسل بنیادوں پر جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔