- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
پی ٹی آئی کا ’’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
لاہور: تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے وفاقی حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت ’’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ‘‘ ریلیوں کا آغاز کل سے ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری کے بعد الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ریلیوں میں مہنگائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انصاف کی فراہمی کے معاملات کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے پہلے مرحلے کے تحت لاہور میں 11 روز ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان ریلیوں کی قیادت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مہم کی پہلی ریلی 7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقے میں ہوگی۔ 8 دسمبر کو دوسری ریلی ملک کرامت کھوکھر، تیسری ریلی 9 دسمبر کو شفقت محمود کے حلقے میں نکالی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق 10 دسمبر کو سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،11دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان کے حلقے میں ریلی نکلے گی۔ 12دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارہ ،13دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی شبیر گجر ، 14دسمبر کو صوبائی وزیر مراد راس اور 15دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی ظہیر عباس کھوکھر کے حلقے میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی کا انعقاد ہوگا۔
16 دسمبر کو رکن قومی اسمبلی سرفراز کھوکھر اور 17 دسمبر کو صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے حلقے میں ریلی نکالی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔