راہیم اسٹرلنگ گھر میں مسلح افراد کے گھسنے پر قطر سے وطن لوٹ آئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
انھوں نے گزشتہ روز سینیگال کے خلاف میچ میں بھی حصہ نہیں لیا۔ فوٹو: رائٹرز

انھوں نے گزشتہ روز سینیگال کے خلاف میچ میں بھی حصہ نہیں لیا۔ فوٹو: رائٹرز

لندن: انگلش فٹبالر راہیم اسٹرلنگ گھر میں مسلح افراد کے گھسنے پر قطر سے وطن واپس لوٹ آئے۔

فٹبال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی کہ ایک فیملی معاملے کی وجہ سے اسٹرلنگ کو وطن واپس لوٹنا پڑا، فی الحال ان کیلیے اہم اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات چند مسلح افراد اسٹرلنگ کے گھر میں اس وقت داخل ہوگئے جب ان کی فیملی بھی وہاں موجود تھی۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ ہفتے کو فرانس کے خلاف ورلڈ کپ کواٹرفائنل کیلیے وہ واپس قطر جائیں گے یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔