- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
چین سے آئی بوگیوں کی ادائیگیوں کیلیے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا انکشاف

کے الیکٹرک سے نجکاری کے معاہدے اور بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کی تفصیلات طلب—فوٹو: فائل
اسلام آباد: ڈالرز کی کمی اور ایل سیز محدود کرنے سے حکومتی کاروبار بھی شدید متاثر ہوا ہے، چین سے آئی ریلوے بوگیوں کی ادائیگیوں کیلیے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے.
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس سینیٹر مرزا آفریدی کی زیر صدارت ہوا جس میں چین سے آئی بوگیوں کی ادائیگیوں کیلیے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں نئی بوگیوں کیلئے ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، 46 مسافر کوچز پاکستان پہنچ گئیں مگر انکے پیسے ادا نہیں ہوئے ہیں۔
حکومت کو درخواست کی ہے کہ رقم دیں تاکہ ادائیگی ہوسکے، ریلوے کے پاس کچھ پیسے پارک تھے وہاں سے کچھ پیسے نکال کردیے ہیں، حکومت کے پاس بھی ہمیں دینے کیلیے پیسے نہیں ہیں، پی ایس ڈی پی پر نظرثانی ہونے سے ریلوے کے منصوبے بھی متاثر ہوئے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ طورخم سے مزارشریف تک ٹریک بچھانا ہے جس کی مالیت 8.2بلین ڈالر ہے، سابق افغان حکومت نے ہمارے ساتھ مل کر ورلڈ بینک سے بات کی تھی، حالیہ طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر قبول نہیں کر رہے، اب اس پروجیکٹ کی فنڈنگ کیلیے مختلف ذرائع دیکھ رہے ہیں۔
حکام ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کو 528 بلین کا حالیہ سیلاب سے نقصان ہوا، حکومت نے ہمیں ایک روپیہ نہیں دیا ریلوے بند پڑا رہا، اپنی مدد آپ کے تحت ریلوے کو چلایا، ریلوے حکام نے کہا کہ پشاور سے طورخم، کوہاٹ پاڑہ چنار اور ٹل تک ٹریک بحال ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ سفاری ٹرین ایئرپورٹ کی وجہ سے بند کرنی پڑی، علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی صدارت میں ہوا، کمیٹی نے کے الیکٹرک سے نجکاری کے معاہدے اور بلوچستان میں لگائے گئے زرعی ٹیوب ویلوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
کمیٹی نے کے الیکٹرک اور وزارت توانائی کے مابین اربوں روپے گردشی قرضوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں تمام تفصیلات مانگ لیں۔
سی ای او کے الیکٹرک نے بتایا کہ حکومت کا ادارے میں 24.6 فیصد شیئر ہے، معاہدہ 2015ء میں ختم ہوا، سیکرٹری پاور ڈویژن سے بات کر کے ہم معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔