شہباز گل کو بھی بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا، نہ آنے پر ٹیم گرفتار کریگی

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درج ہے (فوٹو فائل)

شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درج ہے (فوٹو فائل)

 کوئٹہ: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز گل کیخلاف بھی بلوچستان میں مقدمہ درج

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کو ہتک عزت پر 2 ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے، تاہم اگر وہ نہیں آتے تو گرفتار گرفتار کریں گے۔ حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی ہامی بھری ہے، لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔