لیڈی گاگا کے کتے کو گولی مارنے والے شخص کو21 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
 حکام کا کہنا ہے کہ  بُل ڈاگس کو چُرانے کا مقصد اس سے  نایاب نسل کے کتے کی ہزاروں ڈالرز قیمت تھی(فائل فوٹو)

حکام کا کہنا ہے کہ بُل ڈاگس کو چُرانے کا مقصد اس سے نایاب نسل کے کتے کی ہزاروں ڈالرز قیمت تھی(فائل فوٹو)

لاس اینجلس: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتے کو گولی مارنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال لیڈ ی گاگا کے پالتو کتے والکر کو گولی مار کر زخمی کرنے والے اور اُن کے دو نایاب فرانسیسی بُل ڈوگس کو چُرانے والے شخص جیمز ہاورڈ جیکسن کو عدالت نے 21 سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بُل ڈوگس کو چُرانے کا مقصد اس نایاب نسل کے کتوں کی ہزاروں ڈالرز قیمت تھی تاہم ملزم ا س بات سے واقف نہیں تھا کہ یہ کتے امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Lady Gaga (@ladygaga)


مجرم جیمز ہاورڈ جیکسن نے پیر کے روز قتل کی کوشش کے الزام کیلئے مقابلہ نہ کرنے کی درخواست کی، جو کیلیفورنیا میں مجرمانہ درخواست کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ جیمز ہاورڈ جیکسن نے عدالت میں یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے ایک شخص کو سینے میں گولی مارکر شدید زخمی کر دیا تھا جو اس حملے سے بچ نکلا یہ شخص لیڈی گاگا کے کتوں کا دیکھ بھال کرتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔