ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے کلاشنکوف ،دو پستول ، دستی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے کلاشنکوف ،دو پستول ، دستی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے مقامی پولیس کے ہمراہ تھانہ درابن کے علاقے میں آپریشن کیا جس تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فورسز نے گاؤں گرہ مستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت منیب، جنید اور شوکت کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ سے ہے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے کلاشنکوف،دو پستول ، دستی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔