حکومت نے گستاخانہ مواد سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
لاہور ہائیکورٹ نے پلے اسٹور سمیت تمام فورمز سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیا تھا

لاہور ہائیکورٹ نے پلے اسٹور سمیت تمام فورمز سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیا تھا

 اسلام آباد: حکومت نے گستاخانہ مواد سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی۔

سپریم کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پلے اسٹور سمیت تمام فورمز سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ پچھلی وفاقی حکومت نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، جسے موجودہ حکومت نے واپس لے لیا۔

قبل ازیں صدر بار چوہدری حفیظ اللہ یعقوب کی زیر صدارت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا اسی حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی کے چیئرمین راﺅ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے لقمان حبیب کیس کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں سابق  حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر تعجب اور حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد بار نے حکومت سے اپیلیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔