ہراسانی پرخودکشی کے4 ماہ بعد خاتون کے لے پالک بیٹے سمیت 4 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
مزید دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس حکام:فوٹو:فائل

مزید دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس حکام:فوٹو:فائل

 لاہور: ہراسانی پر خود کشی کے 4 ماہ بعد خاتون کے لے پالک بیٹے سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے ہراسانی پر خود کشی کرنے والی خاتون کے 12 سالہ لے پالک بیٹے تیمور سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں: برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار افراد میں  فاطمہ، احمد، یعقوب اورتیمور شامل ہیں۔چاروں افراد کو خودکشی کرنے والی خاتون کی غیر اخلاقی تصاویرانٹرنیٹ پر وائرل کرنے اوربلیک میلنگ  کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رواں سال اکتوبر میں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے خود کشی کرلی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔