ایلون مسک آدھے چینی ہیں، ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر امریکی ریپر کا ردِ عمل

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
 ایلون مسک نے دوسری مرتبہ کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا ہے(فائل فوٹو)

ایلون مسک نے دوسری مرتبہ کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا ہے(فائل فوٹو)

نیویارک: معروف امریکی ریپر اور کِم کارڈیشین کے سابق شوہر  کانیے ویسٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر ایلون مسک کو ’آدھا چینی جینیاتی ہائبرڈ‘ قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں ایلون مسک نے کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ  تشدد پر اکسانے اور اشتعال انگیز تبصرے پھیلانے کے باعث بند کر دیا تھا جس پر ردِعمل دیتے ہوئے امریکی گلوکار نے کہا ہے کہ اُن کے خیال میں ایلون مسک آدھے چینی جینیاتی ہائبرڈ  ہیں۔

ٹوئٹر پر امریکی ریپر کا یہ بیان گرد ش کر رہا ہے جس پر ایلون مسک نے بھی جواب دیتے ہوئے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ’میں اسے تعریف کے طور پر لیتا ہوں‘۔

uuuu

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوئٹر کے نئے سربراہ  ایلون مسک نے یہودیوں کے بارے میں دھمکی آمیز اور نفرت انگیز تبصروں والی ٹوئٹس کرنے پرامریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی پوری کوشش کی مگر اس کے باوجود کانیے ویسٹ نے تشدد پر اکسانے کے خلاف ہمارے اصول کی دوبارہ خلاف ورزی کی‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔