- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
کولمبیا میں مٹی کا تودہ مسافر بس پر گرگیا؛ بچوں سمیت 33 افراد ہلاک
بگوٹا: کولمبیا میں مٹی کا تودہ مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک بس پر گر گیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 33 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا میں موسلا دھار بارشوں کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔
تازہ واقعے میں مغربی کولمبیا کے صوبے ریسارالدا میں مسافر بردار بس پہاڑی علاقے میں ایک موڑ کاٹ رہی تھی کہ اچانک مٹی کا بڑا تودا بس پر گرگیا۔ مٹی کے تودے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے بڑی بس کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
ریسکیو ادارے نے مٹی کے ملبے سے 33 مسافروں کی لاشیں نکالیں اور 7 افراد کو شدید زخمی حالت میں باہر نکالا جن میں سے 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مٹی کا تودا گرنے سے مسافر بس کے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا۔
ماہرین نے دنیا بھر میں غیر متوقع بارشوں، برف باری اور سیلاب میں اضافے کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نام دیا ہے جس کا شاخسانہ مضر گیسوں کے اخراج اور انسانوں کی ماحول دشمن عادات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔