شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ٹاک شو کب نشر کیا جائے گا؟

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ٹاک شو ’دی مرزا ملک شو‘ نشر کرنےکا اعلان کر دیا۔

شو کی حتمی تاریخ تو نہیں بتائی گئی تاہم اُردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ شو کو رواں ماہ میں دسمبر میں نشر کیا جائے گا۔


مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم تھیں جوکہ اس شو کے اعلان کے بعد دم توڑ گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔