اقراء عزیز کو ساتھی اداکار نے ’بسم اللّٰہ‘ پڑھ کر ایکٹنگ کرنے سے کیوں روکا؟

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر ایکٹنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

حال ہی میں اقرار عزیز نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک دلچسپ واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک ساتھی اداکار نے بسم اللہ پڑھ کر ایکٹنگ شروع کرنے سے روک دیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ان کی یہ بات سن کر مجھے بہت حیرت ہوئی اور میں نے پوچھا کہ کیوں نہیں پڑھ سکتے، کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا تو اچھی بات ہوتی ہے‘۔

 

میرے سوال کے جواب میں اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ ’ہم جو کام کر رہے ہیں یہ ایک جھوٹ ہے اور جھوٹ پر مبنی کسی کام کا آغاز اللہ کے نام سے نہیں کرنا چاہیئے‘۔


اقراء کا کہنا تھا کہ ’کا یہ جواب سن کر میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن میں تو بسم اللہ پڑھوں گی کیونکہ یہ میری روزی روٹی ہے‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔