- حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ ہی نہ تھیں، جسٹس شاہد
- عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
- ٹیریان کیس؛ عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل
- وزیراعظم کا جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم
- عمران خان کی تمام مقدمات کے اخراج کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
- قومی اسمبلی؛ حکومت کا ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی سبسڈی ختم کرنے کا اعتراف
- نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد
- مہنگائی کے اثرات؛ لیڈیز ٹیلرز رمضان میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- کراچی سٹی کورٹ سے راہداری ضمانت منظوری، حسان نیازی کو رہا کردیا گیا
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور
- جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار
- پاک بحریہ کا رات میں زمین تا فضا مار کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ
- مفت آٹا اور عوام کی حالت زار
- الخدمت سندھ کے تحت 3000 خاندانوں میں راشن تقسیم
- کرسی کا جھگڑا، آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی
- فلپائن؛ کشتی میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 31 مسافر ہلاک
- انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا
- احاطہ عدالت میں صحافیوں پر تشدد؛ پولیس کو درخواست پر جلد کارروائی کا حکم
17واں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ جمعرات سے شروع ہوگا
فوٹو: ایکسپریس
کراچی: پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت 17واں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ (انٹرنیشل بک فیئر) جمعرات 8 دسمبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو جائے گا، 5 روز تک جاری رہنے والے بین الاقوامی کتب میلے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
کتب میلے کا افتتاح جمعرات کو وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کریں گے جبکہ صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے کتب میلے کے کنوینر وقار متین و دیگر کے ہمراہ منگل کی دوپہر مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی۔ کتب میلے کے کنوینر وقار متین نے بتایا کہ کتب میلے میں پبلشرز و بک سیلرز کے 330 اسٹالز لگائے جا رہے ہیں، کتب میلہ ایکسپو سینٹر کے 3 ہالز بک کیے گئے ہیں۔
میلے میں برطانیہ سے بڑے پبلشرز شریک ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ سنگاپور، چین، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، بھارت اور ترکی سے پبلشرز شریک ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس بار ہم غیر ملکی پبلشرز کو لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں یہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے سبب ممکن ہوا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عزیز خالد کا کہنا تھا کہ حکومت نے درآمدی کتب پر 15 فیصد سرچارج لگا دیا ہے جس سے لاء، میڈیسن اور انجینیئرنگ سمیت دیگر ضابطوں کی کتب انتہائی مہنگی ہوگئی ہیں، کتابیں طلبہ کی دسترس سے باہر ہو رہی ہیں اور والدین کی قوت خرید کم ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کاغذوں کی قیمتوں کے مسلسل بڑھنے پر بھی انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومتیں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہی، اسمبلیوں میں اس کے لیے آواز بلند نہیں کی جاتی۔
عزیز خالد نے مزید کیا گیا کہ بھارت میں پبلشرز کی اس صنعت کو تقویت دینے کے لیے سرکاری سرپرستی کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں سرکار کی اس جانب دلچسپی ہی نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔