- امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
- دوسرا ٹی20؛ پاکستان ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر
- یوروکپ کوالیفائرز؛ ترکیہ نے آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزہ چکھادیا
- مراکش نے 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو شکست دیدی
- رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت
- ترسیلات زر میں 3فیصد اضافہ، حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ
- سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا
- کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی
- راولپنڈی، دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار
- شام میں امریکی حملوں کا فوری اور زیادہ شدت سے جواب دیں گے؛ ایران
- وزیراعظم نے صدر مملکت کے خط کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز قرار دے دیا
سکوک بانڈز کی ادائیگیاں ہوگئیں اب پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، وزیرمملکت

فوٹو فائل
اسلام آباد: وفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کردی ہیں، اب پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو اس وقت ڈیفالٹ کا خطرہ موجود تھا،لیکن اب سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالرز درکار ہیں، سیلاب کے بعد بحالی و تعمیر نو میں کئی سال کا عرصہ لگے گا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط اس وقت ملے گی جب آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا، عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پر سب ٹھیک نہیں، پریشانی ضرور ہے، لیکن ایسا بحران نہیں ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے، ہمارے پاس وسائل موجود ہیں، قرضے بروقت واپس ادا کریں گے۔
عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے بات کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔