- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
ایران میں حکومت مخالف 5 مظاہرین کو سزائے موت اور 11 کو عمر قید

ایران میں مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ملک گیر مظاہرے جاری ہیں، فوٹو: فائل
تہران: ایران میں مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پر ہونے والے ملک گیر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 5 مظاہرین کو موت اور 11 کو طویل عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان مسعود ستائشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مظاہروں کے دوران پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار کو قتل کرنے کے الزام میں 5 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
مسعود ستائشی نے بتایا کہ 27 سالہ اہلکار کو ایک گروپ نے احتجاج کے دوران برہنہ کرکے قتل کیا۔ اہلکار کو قتل کرنے والے مظاہرین پولیس حراست میں ایک نوجوان حادث نجفی کی حراست کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ایران حجاب قانون میں تبدیلی پر غور کرنے پر مجبور
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اسلامی و قومی اقدار کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں 11 افراد کو طویل عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
مسعود ستائشی نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی ہیں اور ملزمان ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس 21 ستمبر کو درست طریقے سے حجاب نہ لینے کی پاداش میں گرفتار ہونے والی نوجوان کرد لڑکی مھسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر ملک بھر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 450 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 46 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے 4 افراد کوسزائے موت
ایران نے دعویٰ کیا تھا ملک گیر مظاہروں کو مغربی ممالک کی آشیرباد حاصل ہے تاہم اب اخلاقی پولیس کی پٹرولنگ یعنی گشت ارشاد کو بند کردیا گیا ہے جب کہ حجاب قوانین پر تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔