ملک میں ادویات کی قلت کا خدشہ، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی:  پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے مطالبہ کیا ہے حکومت ملک میں ادویات کی قلت کا خدشہ دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن کے مطابق اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک میں صحت کا شعبہ مزید بگاڑ کا شکار ہو جائے گا، دوا ساز کمپنیوں کی ایسوسی ایشن PPMA کے مطابق ذیادہ تر دوا ساز کمپنیوں کے پاس مستقبل کےلیے صرف 2 ماہ کا خام مال ہی موجود ہے۔

اگر حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو صورت حا ل بلیک مارکیٹنگ اور اسمگلنگ کی طرف جائے گی جس کے باعث ادویات کی قیمتیں پاکستان کے غریب عوام کی پہنچ سےباہر ہوجائیں گی۔

پیمانے حکومت سے مطالبہ کیاہے مناسب قیمت ادویات بالخصوص جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔