- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
امریکی حکومت مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے، ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سیلاب بحران سے پاکستان کو ہونے والے بڑے معاشی نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیرنےان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈونلڈ بلوم نے ریاست ہائے متحدہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے سیلاب کے بحران سے پاکستان کو ہونے والے بڑے معاشی نقصانات کا اعتراف کیا اور کہا کہ امریکی حکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر خزانہ نے امریکا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں، اس موقع پروزیر خزانہ نے تعاون پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویڑن کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔