- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ حرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
ماحول کے تحفظ کے لیے فرانس نے اندرونِ ملک پروازوں پر پابندی لگا دی
پیرس: ماحول کے تحفظ کے لیے فرانس نے قلیل دورانیے کی اندرونِ ملک پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپین کمیشن نے فرانس کے اس اقدام کی منظوری دے دی جس کے تحت 2.5 گھنٹے سے کم مسافت رکھنے والے شہروں، جہاں ریل گاڑی سے جایا جاسکتا ہے، کے درمیان پروازوں کو ختم کر دیا جائے گا۔
پروازوں پر عائد کی جانے والی پابندی کے متعلق فیصلے کا اعلان جمعے کو کیا گیا۔ یہ پابندی 2021 کے موسمیاتی قانون کا حصہ جس کو پہلے فرانس کی سٹیزنز کنونشن آن کلائمیٹ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔
فرانس ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنانے کی بابت چھوٹے فاصلوں کے لیے نجی جہازوں کے استعمال پر بھی سخت اقدامات کر رہا ہے۔
فرانس کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کلیمنٹ بیونے کا کہنا تھا کہ فرانس اب یہ قطعی طور پر برداشت نہیں کرے گا کہ امیر طبقہ نجی جہاز استعمال کرے جبکہ عوام توانائی کے بحران اور موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے فراہمی کی کمی کا سامنا کر رہے ہوں۔
ایک پریس ریلیز میں وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی کی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔