نیٹ فلکس فلم میں برطانوی شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

لندن: شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی نئی نیٹ فلکس دستاویزی فلم میں برطانوی شاہی خاندان پر نسل پرستی کے نئے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ہیری نے اپنی دستاویزی فلم کے نئے ٹریلر میں شاہی محل پر اپنے اور میگھن مارکل کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

دستاویزی فلم میں میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  اُنہیں احساس ہوا کہ وہ شاہی خاندان میں کبھی بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔

شہزادہ ہیری نے اپنی آنجہانی والدہ، شہزادی ڈیانا کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں گھبرا گیا تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ تاریخ کو پھر سے دہرایا جائے۔

فلم کا یہ ٹریلر شہزادہ ہیری کی اس بات پر ختم ہوتا ہے کہ کوئی بھی پوری حقیقت نہیں جانتا ہے لیکن ہم پوری حقیقت جانتے ہیں۔

سیریز کی پہلی تین اقساط جمعرات تک دستیاب ہوں گی جبکہ پہلے سیزن کی کل چھ اقساط ہیں۔

دستاویزی فلم کا ٹائٹل’ہیری اینڈ میگھن‘ ہے جس میں دونوں کے متعدد انٹرویوز کو شامل کرکے برطانوی شاہی محل کے اندرونی معاملات سے نقاب کشائی کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔