- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

چاند ستاروں کے جھرمٹ میں خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، فوٹو: فائل
جدہ: آج چاند مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا یہ منظر سعودی وقت کے مطابق 8 بج کر 6 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔
سعودی پریس ایجنسی ’’واس‘‘ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے چاند مکہ مکرمہ میں شمال مشرقی افق سے غروب آفتاب کے ساتھ طلوع ہوگا یعنی آج رات 8 بج کر 6 منٹ پر چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق یہ منظر 10 بج کر 6 منٹ پر دیکھا جا سکے گا یہ منظر اور دلکش ہوجائے گا کیوں کہ چاند ستاروں کے جھرمٹ میں خانہ کعبہ کے عین اوپر نمودار ہوگا۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ مکہ کے افق سے 89.5 ڈگری کی بلندی پر ہوگا جو 98.3 فیصد روشن ہوگا اور 396.535 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا اور ایسا 6 ماہ بعد ہو رہا ہے۔
جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق پلییاڈس کے ستارے روشن ستاروں سے گھرے ہوئے ہیں۔ ان روشن ستاروں میں الڈیبارن، سائرس، لیونٹائن، بیٹل جیوس اور الایوق شامل ہیں۔ اسی طرح آسمان پر سرخ سیارہ مریخ بھی چاند کے قریب روشن ترین مقام پر ہوگا۔
خیال رہے کہ چاند کا زمین کے گرد اپنی ماہانہ گردش کے دوران کا جھکاؤ دائرۃ البروج سے 5 ڈگری کے اندر مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے چاند کے خانہ کعبہ کی طرف خاص زاویہ میں آنا مخصوص اوقات میں ہی ممکن ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔