- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا فائز عیسیٰ اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
بھارت میں زمین کے تنازع پر نوجوان کا سفاکانہ قتل
نئی دہلی: بھارت میں نوجوان نے زمین کے تنازعے پر اپنے چچازاد کا سر قلم کردیا اور دوست کے ساتھ مل کر کٹے ہوئے سر کی سیلفیاں بنائیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سفاکیت کی یہ اندوہناک واردات بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کھنوتی میں پیش آئی جہاں ساگر مُنڈا نامی شخص نے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کرکے قتل کیا۔
پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیٹا کانو مُنڈا اپنے گھر میں اکیلا تھا جبکہ گھر کے دیگر افراد کھیتوں میں کام کے لیے گئے ہوئے تھے۔ گھر واپس آنے پر گاؤں والوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو ان کے بھتیجے ساگر مُنڈا نے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔
پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کی اہلیہ سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزمان نے کانو منڈا کو قتل کردیا ہے۔
پولیس کو مقتول کا دھڑ کومانگ گوپلا جنگل سے جبکہ اس کا سَر 15 کلومیٹر دور دُلوا تنگری کے علاقے سے ملا، قتل کے بعد ملزمان کٹے ہوئے سر کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔