- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
پاکستانی طلبا کی ٹیم نے ترکی ٹیکنالوجی مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات نے ترکی کے ٹیکنالوجی فیسٹول میں ڈرون ٹیکنالوجی زمرےمیں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ آئی ایس ٹی
اسلام آباد: پاکستانی طلبا و طالبات کے ایک گروپ نے ترکی میں منعقدہ سب سے بڑے ٹیکنالوجی فیسٹول میں چیونٹیوں کی جبلت کی طرز پر کام کرنے والے امدادی ڈرون (یو اے وی) کا پروجیکٹ پیش کرکے اس زمرے میں اول انعام حاصل کیا ہے جبکہ مقابلے میں درجنوں ممالک کی طلبا و طالبات بھی اپنی اپنی اختراعات پیش کی تھیں۔
اسلام آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) نے ترکی میں ٹیکنالوجی کےبین الاقوامی اور سب سے بڑے میلے، ’ٹیکنوفیسٹ 2022‘ میں شامل کئی زمروں (کیٹگری) میں سے ایک زمرے میں وطن کے لیے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
طلبا و طالبات نے ترکی کے شہر سام سن میں منعقدہ بحیرہ اسود کے مقابلے اور پھر فری مشن یو اے وی کے زمرے میں کوتاہیا میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلےمیں بھی حصہ لیا جس میں پوری دنیا سے 96 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ آئی ایس ٹی کی ٹیم نے ججوں کے سامنے تین یو اے وی (جن میں دو کواڈ کاپٹر اور ایک ہیکساکاپٹر شامل تھے) کے مجموعے کو بطور جُھنڈ (سوارم) کے پیش کیا۔ انہی بچوں نے اسی پروجیکٹ کے ٹحٹ ’ترغیبی (انسینٹوو) ایوارڈ‘ بھی اپنے نام کیا ہے۔
قدرت کےکارخانے میں لاتعداد جانوروں کی نقل کرکے روبوٹس بنائے گئے ہیں اور ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہیں۔ اس ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں بھی ایک بہت چھوٹے لیکن بہت ہی خاص کیڑے چیونٹی سے سبق لیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں شامل محمد رحموز ایوب نے بتایا: ’ ہم نے یو اے وی میں چیونٹیوں کی حیاتیاتی نقل کی ہے۔ جب چیونٹیاں غذا کی تلاش میں نکلتی ہیں تو اس راستے پر خاص کیمیکل چھوڑتی جاتی ہے اور بقیہ چیونٹیاں بھی ایک قطار میں اسی راہ پر چلتی ہیں اور یوں کھانے تک پہنچتی ہے۔ لیکن ہم نے اپنی یو اے وی ٹیکنالوجی میں اس کی الٹ تدبیر آزمائی ہے یعنی جب کسی مخصوص مقام پر کوئی ڈرون تلاش اور بچاؤ (سرچ اینڈ ریسکیو)کا کام کررہا ہو تو وہ دوسرےڈرون کو وہاں نہ آنے کا سگنل دیتا ہے اور یوں ایک ہی جگہ پر سارے ڈرون اپنا وقت اور توانائی ضائع نہیں کرتے۔ اس طرح سے یو اے وی کا کام تقسیم ہوجاتا ہے اور وہ ایک وسیع رقبے پر تلاش کا کام انجام دیتے ہیں۔ آئی ایس ٹی کی ٹیم نے یہ پورا نظام مع الگورتھم تیار کیا ہے۔‘
ٹیم میں شامل ایک اور رکن اسد محمود نےبتایا کہ پاکستان میں ایئرواسپیس علم اور ٹیکنالوجی کا ذکر بہت کم ہوتا ہے۔ اس مقابلے میں شمولیت سے ہم یہ بتانا چاہتے تھے کہ جب قابلیت کی بات ہو تو پاکستان کسی ملک سے کم نہیں۔ ’افسوسناک بات یہ ہے کہ مالیاتی مسائل کی وجہ سےٹیم میں شامل 8 میں سے صرف 3 افراد ہی تقریب میں شریک ہوسکے۔ تاہم یہ ثابت ہوگیا کہ ہم اپنی صلاحیتیں دکھاسکتےہیں اور مستقبل میں بھی ہم ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
اس مقابلےکےلیے یو ای وی ڈیزائننگ ٹیم میں اسد محمود، احمد حسن، محمد رحموز ایوب، عبداللہ افضل، دلآویز صغیر، فریال بتول، روحان احمد اور نعمان رؤف شامل تھے۔
پاکستانی ٹیم کو حکومتِ ترکی کی جانب سے تمغے، شیلڈ اور نقد رقم بھی دی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔