بھارتی گلوکار بوہیمیا پاکستان میں پرفارم کریں گے

اسٹاف رپورٹر  منگل 6 دسمبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پاک فیسٹ میوزک فیسٹیول 9 دسمبر کو لاہور میں ہوگا جس میں نامور گلوکار بھومیا پرفارم کریں گے۔

میوزک فیسٹول کی آرگنائزربسمہ اکبر کا کہنا ہے کہ میوزک گالا کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، امید ہے کہ خوشگوار موسم میں شائقین اس میوزک فیسٹ سے بھر پور لطف اندوز ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہنا تھا کہ نامور گلوکار بھومیاخود میوزک فیسٹول کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرنا چاہتے تھے لیکن کچھ وجوہات کی کی وجہ سے وہ نہ آسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھومیا میوزک فیسٹول کا حصہ بنیں گے اور پاکستان کے نامور گلوکاروں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔