- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
- آئی ایم ایف کی پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کی ہدایت
- پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ
- جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
- وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
تلواریں نگلنے والے مشہور شعبدہ باز نے اپنے ہی جگر اور پھیپھڑوں کو زخمی کرلیا

مشہور شعبدہ باز اسکاٹ نیلسن نے ایک ساتھ پانچ تلواریں نگلنے کے دوران خود کو اندرونی طور پر شدید زخمی کیا ہے۔ فوٹو: ڈیلی اسٹار
سان ڈیاگو: تیزدھار تلواریں اور خنجر اپنے پیٹ میں اتارنے والے عالمی شہرت یافتہ شعبدے باز کو اس وقت جان کے لالے پڑگئے جب ان سے غلطی ہوگئی اور تلوار نے ان کے پھیپھڑوں اور جگر کو اندر سے شدید نقصان پہنچایا۔
اسکاٹ نیلسن کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا جسم کھولا تو معلوم ہوا کہ تلوار کی نوک جگر میں چبھنے سے نقصان ہوا ہے اور اس دوران ان کے ایک پھیپھڑے کا چھوٹا سا ٹکڑا بھی نکال باہر کرنا پڑا ہے۔ کچھ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس نقصان سے ان کی صحت بحال نہیں ہوسکتی تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں۔
اسکاٹ کو ’مورگن آف مسٹک‘ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی اپنے کرتب میں زخمی ہوئے ہیں لیکن اس بار گھر میں مشق کرتے ہوئے انہیں تاریخی زخم لگے ہیں۔ کچھ روز قبل 59 سالہ اسکاٹ ایک ساتھ پانچ تلواروں کو حلق کے ذریعے معدے میں اتار رہے تھے کہ کہیں کوئی تلوار ہاتھ سے پھسل گئی جس سے جسم کے اندرونی اعضا زخمی ہوئے۔ تاہم انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں نے انہیں کہہ دیا ہے کہ وہ ٹھوس غذا ایک ماہ تک نہیں کھا سکتے اور نہ ہی کام کرنے کے قابل ہیں۔ اسکاٹ نے اپنے علاج اور مدد کے لیے گوفنڈ می ویب سائٹ پر عطیات کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسکاٹ نیلنس جو تلواریں نگلنے والا ایک فنکار، اسٹنٹ مین اور اداکار ہے، اسے آپ کی مدد درکار ہے کیونکہ اس کے جسم میں پانچ تلواریں اتارنے کے دوران جسمانی طور پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔
کئی افراد نے اسکاٹ کو سب سے زیادہ خطرات قبول کرنے والا فنکار قرار دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تلواروں کی مشق سے قبل ایک خاص قسم کا مراقبہ بھی کرتے ہیں جس سے انہیں تکلیف نہیں ہوتی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مراقبے کی مشق سے وہ اپنا درد دور کرسکتے ہیں اور دل کی دھڑکن سمیت بلڈ پریشر بھی کم کر سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔