- فلسطین: فُٹبال فائنل میچ کے دوران اسرائیلی فورسز کی آنسو گیس شیلنگ
- لیٹرآف کریڈٹ کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے، وفاقی وزیرخزانہ
- پی آئی اے کے تمام پائلٹ قومی ایئرلائن کو چھوڑنا چاہتے ہیں، سی اے اے کا انکشاف
- عدالت نے پنجاب حکومت کو 45 ہزار ایکڑ زرعی اراضی فوج کے حوالے کرنے سے روک دیا
- عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
- حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
- الیکشن کیس میں فل کورٹ بنائیں اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
- نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
- پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس
- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں زکوۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
ارشد شریف قتل کیس میں خرم، وقار اور طارق وصی کو شامل تفتیش کریں گے، رانا ثنا

(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے اسمبلیاں توڑنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری عمل ہے، پی ٹی آئی مکاؤ، ملک بچاؤ مہم ہم ہی شروع کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیاں توڑنے کے عمل کی تائید نہیں کریں گے، اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری عمل ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ارشد شریف (مرحوم) کے قتل کے مقدمے پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی، ویسے دفعہ 174 کے تحت اسلام آباد پولیس تفتیش کر رہی تھی جب کہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھی کیس کی تحقیقات کر رہی تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس زیر دفعہ 174 ضابطہ فوجداری کے تحت ارشد شریف کے معاملہ کی انکوائری کر رہی تھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خرم اور وقار صحافی ارشد شریف کے کیس سے باہر نہیں ہو سکتے، ان کے ساتھ اور لوگ بھی ہو سکتے ہیں، طارق وصی کی وساطت سے ارشد شریف مرحوم کینیا پہنچے اور وہاں جا کر یہ وقار احمد اور خرم احمد کے مہمان تھے۔
انہوں نے ارشد شریف قتل کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفار احمد، خرم احمد اور طارق وصی کو شامل تفتیش کریں گے۔۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مذاکرات کے لئے اپنا رویہ تبدیل کریں، باضابطہ مذاکرات عمران خان سے ہوں گے اور مذاکرات خفیہ نہیں بلکہ عوام کے سامنے ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔