ورلڈ کپ شائقین میں قطر کا روایتی لباس بھی مقبول ہونے لگا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
اس لباس کو عربی میں کوفیہ کہا جاتا ہے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

اس لباس کو عربی میں کوفیہ کہا جاتا ہے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

دوحا: ورلڈکپ شائقین میں قطر کا روایتی لباس بھی مقبول ہونے لگا۔

شائقین قطر کے روایتی لباس زیب تن کرنے کے ساتھ سر پر اپنے ملک کے پرچموں کی مناسبت سے اسکارف بھی پہن رہے ہیں، انھیں عربی میں کوفیہ کہا جاتا ہے۔

مقامی دکانوں پر غیرملکی شائقین کیلیے بہت کچھ موجود ہے، ارجنٹائن، سربیا، امریکا اور جاپان کے شائقین بھی عربی اسٹائل کے لباس میں ملبوس ہوکر اپنی ٹیموں کو میگا ایونٹ کے دوران سپورٹ کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔