- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
- سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم
- آئندہ 20 سالوں میں گوشت خور بیکٹیریا کے انفیکشن میں دوگنا اضافہ
- آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
- بھارتی اور نیپالی مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا گئے
- چینی کوششیں ناکام؛ روس کا بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان
- امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
- دوسرا ٹی20؛ پاکستان ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر
سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

فائل فوٹو
اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو و بحالی سمیت مختلف شعبوں کیلئے مجموعی طور پر 414.90 ارب روپے سے زائد مالیت کے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) کا اجلاس منگل کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ایکنک نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو و بحالی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔
ایکنک نے 36.21 ارب روپے مالیئت کے این فائیو روڈ کی تعمیر نو و بحالی کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے، اس منصوبے کے تحت مورو سے راجن پور تک 318 سے چار سو کلو میٹر تک کی سڑک اور پلوں کی تعمیر نو و بحال کئے جائیں گے، اس منصوبے کیلئے 32.5 ارب روپے غیر ملکی فنانسنگ سے حاصل کئے جائیں گے اور یہ فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا جب کہ 3.6 ارب روپے مالیت کے دس فیصد فنڈز حکومت پاکستان فراہم کرے گی۔
یہ سڑک رانی پور سے مورو تک نیشنل ہائی وے این فائیو کے سیلاب سے تباہ شدہ حصے پر مشتمل ہے جس میں پل کا حصہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نیشنل ہائی وے نیٹ ورک پر پلوں پر مشتمل ہے۔
ایکنک نے مجموعی طور پر 3 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس پراجیکٹ کی بھی منظوری دی، جس کیلئے 3 ارب 30 کروڑ روپے غیر ملکی فنانسنگ سے حاصل ہوں گے، جو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرضے کی صورت میں بلوچستان حکومت کو فراہم کئے جائیں گے، اس منصوبے کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں لاگو کیا جائے گا۔
مجوزہ منصوبے میں صوبے کے شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زرعی پیداوار کی بحالی کے لیے سیلاب سے تباہ شدہ آن فارم واٹر مینجمنٹ انفراسٹرکچر کی بحالی کا تصور کیا گیا ہے۔
ایکنک نے 48 ارب 32 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی پراجیکٹ کی بھی منظوری دی، اس منصوبے کیلئے فنڈز عالمی بینک فراہم کرے گا، یہ منصوبہ صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں پانی کے تحفظ، سیلاب سے انفراسٹرکچر کے تحفظ اور ادارہ جاتی اصلاحات کے مسائل سے متعلق ہے۔
اس کے علاوہ ایکنک نے 66 ارب روپے سے زائد مالیئت کے سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی پروگرام کی بھی منظوری دی، جس کیلئے اُنسٹھ ارب روپے سے زائد کے فنڈز غیر ملکی فنانسنگ سے حاصل ہوں گے۔
ایکنک نے 15 ارب روپے سے زائد مالیت کے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس پروجیکٹ کی خیبر پختونخواہ کیلئے منظوری دی ہے، جس سے خیبر پختونخواہ میں آبپاشی، نکاسی آب کے نظام اور سیلاب سے بچاوٴ کے کاموں کی تعمیر نو اور بحالی منصوبے پر کام ہوگا۔
ایکنک نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے 11 ارب روپے سے زائد مالیت کے ہنگامی فلڈ اسسٹنس پروجیکٹ کے علاوہ ایکنک کی جانب سے منظور کئے جانے والے منصوبوں میں 70 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سندھ پانی اور زراعت کی تبدیلی کے منصوبے سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔