- کرکٹر وہاب ریاض نے سیاست میں قدم رکھ دیا
- یوٹیوب نے تعلیم مکمل کرنے کے لیے ’اسٹڈی ہال‘ کی سہولت پیش کردی
- چڑیا گھر سے تیندوے کے فرار اور گدھ کی ہلاکت، تفتیشی معاونت پر 10000 ڈالر انعام
- سر کی چوٹ بڑوں میں موت کی شرح دُگنی کر دیتی ہے، تحقیق
- عمران خان کے خلاف محسن نقوی کی سازش؟
- محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
- پنجاب اور کے پی کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے
- فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان
- وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
- ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط
- رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ
- نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری
- ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
- پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
- تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
- امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک
- مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی
- سعودی عرب میں 40 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
معاشرتی رویے خواتین ووٹ کے اندراج میں رکاوٹ ہیں، ایکسپریس فورم

’’ووٹرز کے قومی دن‘‘ پر ایکسپریس فورم میں ہدیٰ علی گوہر، اسماء عامر، شہناز رفیق شریک گفتگو ۔ فوٹو : ایکسپریس
لاہور: رجسٹرڈ ووٹرز میں جینڈر گیپ بڑا مسئلہ ہے۔ الیکشن کمیشن، نادرا اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کاوشوں سے یہ گیپ11 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد رہ گیا ہے۔
آئندہ انتخابات تک اسے مزید بہتر بنا دیں گے ۔ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا جیسے علاقوں کے ووٹرز میں جینڈر گیپ 6 سے 9 فیصد ہے۔
2018کے انتخابات میں لاہور کے 37 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کی تعدا انتہائی کم تھی ، اس مسئلے کے حل کیلیے کام کیا جارہا ہے۔ ہمارے معاشرتی رویے خواتین کے ووٹ کے اندراج میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شرکاء نے ’’ووٹرز کے قومی دن‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔
صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کی ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کووارڈینیشن ہدیٰ علی گوہر نے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، یہ اسی وقت ممکن ہے جب بلاتفریق سب کو مرد،عورت، خواجہ سراء، خصوصی افراد، مذہبی اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو ان کا حق رائے دہی حاصل ہو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 2023ء کے انتخابات سے قبل تمام پولنگ اسٹیشنز کا خود دورہ کریں۔
نمائندہ سول سوسائٹی اسما عامر نے کہا کہ مرد، خواتین، خواجہ سرائ، خصوصی افراد، مذہبی اقلیتوں سمیت تمام انسانوں کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے ، آئین پاکستان بھی تمام شہریوں کو حق رائے دہی دیتا ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے صورتحال کیا ہے۔ افسوس ہے کہ لوگوں کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کے ووٹ کا اندراج نہیں ہوتا۔
نمائندہ سول سوسائٹی شہناز رفیق نے کہا کہ حق رائے دہی اہم ہے مگر اس حوالے سے لوگوں میں دلچسپی کی کمی ہے، خواتین ووٹ کی اہمیت کو سمجھ نہیں رہی، خواتین کو ووٹ کی اہمیت اور فوائد کی آگاہی دینا ہوگی۔ الیکشن کمیشن، سول سائٹی سمیت مختلف اداروں نے اس حوالے سے کافی کام کیا ہے، خواتین کو موبلائز کیا جس سے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔