برطانیہ کے بادشاہ پر ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
برطانوی بادشاہ پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ لوٹن کے علاقے میں پیش آیا:فوٹو:سوشل میڈیا

برطانوی بادشاہ پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ لوٹن کے علاقے میں پیش آیا:فوٹو:سوشل میڈیا

 لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم پر ایک بار پھر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم انڈہ انہیں نہیں لگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس سوم پر ایک ماہ کے دوران انڈہ پھینکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ انڈہ پھینکنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب بادشاہ چارلس لوٹن کا دورہ کررہے تھے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکار بادشاہ چارلس سوم کو کچھ  دیر کے لیے دور لے گئے تاہم بعد میں بادشاہ چارلس سوم واپس آئے اور لوگوں سے مل کر دوبارہ روانہ ہوئے۔

پولیس نے ایک نوجوان کو انڈہ مارنے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ نومبر میں شمالی انگلینڈ کے دورے میں بھی بادشاہ چارلس سوم کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔