انڈونیشیا کے پولیس اسٹیشن میں خودکش حملہ،ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
پولیس اور انسداد  دہشتگردی یونٹ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں:فوٹو:رائٹرز

پولیس اور انسداد دہشتگردی یونٹ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں:فوٹو:رائٹرز

جکارتا: انڈونیشیا کے ایک پولیس اسٹیشن پرخود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے بینڈنگ میں خودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن پہنچا اور خود کو دھماکے خیز مواد سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور بظاہر ملک میں نئے کرمنل قانون سے ناخوش تھا۔ انسداد دہشتگردی یونٹ کے ساتھ مل کر واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔