ارباز خان سے شادی اور طلاق کیسے ہوئی؟ ملائیکہ بتاتے ہوئے رو پڑیں

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
ملائکہ اروڑا نے ارباز خان 1998 میں شادی کی تھی(فائل فوٹو)

ملائکہ اروڑا نے ارباز خان 1998 میں شادی کی تھی(فائل فوٹو)

ممبئی: ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے شو میں شادی اور طلاق کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے شو ’موونگ ان ود ملائیکہ‘ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا  ہے کہ ارباز خان سے ان کی شادی اور طلاق کیسے ہوئی۔

شو میں ملائیکہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ارباز سے صرف اس لیے شادی کی کیونکہ وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھیں۔

ملائیکہ نے کہا کہ ’میں وہی ہوں جس نے ارباز کو پرپوز کیا تھا۔ یہ کوئی نہیں جانتا۔ ارباز نے مجھے پرپوز نہیں کیا۔ میں نے دراصل اس سے کہا تھا کہ ’میں شادی کرنا چاہتی ہوں‘۔ کیا آپ تیار ہیں؟ اداکار نے بتایا کہ ’جس پر ارباز  پیار سے سے پلٹا اور مجھ سے کہا، ’آپ دن اور جگہ کا انتخاب کریں‘۔


ملائیکہ نے کہا کہ ’میں اس وقت بہت چھوٹی تھی۔ میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی‘۔

طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائکہ نے بتایا کہ دبنگ کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے اور الگ الگ ہونے لگے ہم ہر بات پر بحث کرتے تھے اور پھر ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان 1998 میں   شادی کی تھی ان کا ایک 21 سالہ بیٹا ارہان ہے شادی کے 19 سال بعد 2017 میں  اس جوڑی کی طلاق ہوگئی اور اب ملائیکہ  ارجن کپور جبکہ ارباز خان جارجیا اندرانی کے ساتھ  تعلقات میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔