بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

بنوں: کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پر شہید ہوگیا، دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس چوکی کے قریب اور آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔