نجی کمپنیوں کو پانچ فیصد معذور افراد بھرتی کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
مقامی، قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو خصوصی افراد کو نوکریاں دینا ہوں گی (فوٹو فائل)

مقامی، قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو خصوصی افراد کو نوکریاں دینا ہوں گی (فوٹو فائل)

  کراچی: حکومت سندھ نے خصوصی افراد تحفظ اتھارٹی قائم کردی، جس کے تحت نجی کمپنیوں کو پانچ فی صد معذور افراد بھرتی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معذور افراد کو بااختیار بنانے کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائیگا، ایکسپریس فورم

حکومتی اقدام کے بعد سندھ میں کام کرنے والی نجی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پانچ فی صد معذور افراد کو بھرتی کریں گی۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے نجی اداروں کو 5 فیصد معذور کوٹہ دینے کی ہدایت کردی ہے، جس کے مطابق مقامی، قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو خصوصی افراد کو نوکریاں دینا ہوں گی۔

مزید پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد کو ویل چیئرز اور سفید چھڑیاں فراہم کی گئیں

خصوصی افراد تحفظ اتھارٹی نجی کمپنیوں کو نوکریاں دینے کا پابند بنائے گی۔  اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق میمن نے کہا ہے کہ معذور افراد کو حقوق دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جو کمپنی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرے گی اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔