- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- بی جے پی کے رکن بجٹ سیشن میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے رہے؛ ویڈیو وائرل
- اہم آئینی امور فل کورٹ سے ہی حل کرنے چاہئیں، جسٹس جمال
- انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے، عمران خان
- ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
فنڈنگ کیس؛ اکاؤنٹ کیلیے عمران خان کے دستخط، پی ٹی آئی لیٹر ہیڈ استعمال کا انکشاف

ایف آئی اے لاہور نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا (فوٹو فائل)
ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی طلبی چیلنج کردی
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ۔ لاہور) نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ 4 صفحات پر مشتمل جواب میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا جب کہ لاہور میں نجی بینک کی گلاب دیوی برانچ میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا اکاؤنٹ چلایا جا رہا تھا۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھی پی ٹی آئی پنجاب اس اکاؤنٹ کو چلا رہی تھی۔تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اکاؤنٹ عمران خان کے دستخط سے کھلوایا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کال آپ نوٹس جاری کیا۔ عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے نوٹس قانون کے مطابق جاری کیا گیا، جب کہ پی ٹی آئی نے اسے ماننے سے انکا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ؛ لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت
جواب میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کے تحت انکوائری کر رہا ہے۔ ایف آئی اے، بینکنگ ایکٹ 1974ء کے تحت انکوائری کرنے کا مجاز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔